نواز اور مریم کو لاہور سے راولپنڈی لے جانے کے لیے تین ہیلی کاپٹر اور ایک طیارہ تیار تھا

لاہور: سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اور ان کی بیٹی مریم نواز کو لندن سے براستہ ابو ظبی لاہور پہنچنے کے بعد وہاں سے راولپنڈی کی اڈیالہ جیل منتقل کرنے کے لیے حکومت نے تین ہیلی کاپٹرز اور وزیر علیٰ پنجاب کا ایک جہاز قومی احتساب بیورو کو دے دیا ہے۔

لاہور ہوائی اڈے کی حفاظت پر 2000رینجرزبھی تعینات کیے گئے ہیں۔ان تین ہیلی کاپٹروں میں سے ایک لاہور ہوائی اڈے پر،ایک اسلام آباد ہوائی اڈے پ اور ایک راولپنڈی کے نور خان فضائیہ اڈے پر کھڑا ہے ۔وزیر اعلیٰ کا طیارہ لاہور ہوائی اڈے پر کھڑا ہے۔

پنجاب کے محکمہ داخلہ کے مطابق نواز شریف کو لاہورہوائی اڈے سے باہر نہیں لایاجائے گا بلکہ اندر ہی اندر سے انہیں راولپنڈی روانہ کر دیا جائے گا۔

موسم خراب ہوا تو ابو ظبی سے آنے والی ان کی فلائٹ کو اسلام آباد ہوائی اڈے کی جانب موڑ دیا جائے گا۔یہ بھی قید لگا دی گئی ہے کہ اگر پی ایم ایل این کے صدر شہباز شریف یا کوئی بھی لاہور یا کہیں بھی ریلی نکالے گا تو اسے اس کے لیے ڈپٹی کمشنر سے پیشگی اجازت لینا ہو گی۔کیونکہ ا الیکشن کمیشن آف پاکستان کے انتخابی ضابطہ اخلاق کے مطابق اس کے لیے پیشگی اجازت ضروری ہے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Nab well equipped to take care of nawaz maryam in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply