احتساب بیوروحدیبیہ کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلہ کے خلاف نظر ثانی کی اپیل دائر کرے گا

اسلام آباد:سپریم کورٹ کے حدیبیہ ریفرنس کیس دوبارہ کھولنے کی اپیل مسترد کرنے کے فیصلے کے خلاف قومی احتساب بیورو نے ریویو پٹیشن دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس کے لیے عدالتی فیصلے کی کاپی حاصل کی گئی ہے اور اس پر بیورو کے قانونی ماہرین مشاورت کررہے ہیں۔ نظر ثانی اپیل پر جلد ہی کام مکمل کرکے اسے چند روز میں دائر کردیا جائے گا۔
سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے 15 دسمبر کو حدیبیہ کیس دوبارہ کھولنے کے لیے احتساب بیورو کی اپیل مسترد کردی تھی جب کہ یہ فیصلہ عدالت کے بینچ نے متفقہ طور پر دیا تھا ۔واضح رہے کہ سابق صدر پرویز مشرف کے دور حکومت میں بیورو کی جانب سے 25 اپریل 2000 کو سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے لیے گئے اس بیان کی بنیاد پر دائر کیا جس میں انھوں نے شریف خاندان کے لیے جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے تقریباً ایک کروڑ 48 لاکھ ڈالر رقم کی مبینہ منی لانڈرنگ کا اعتراف کیا تھا۔
بعد میں اسحاق ڈار اپنے اس بیان سے منحرف ہو گئے اور کہا کہ یہ بیان انہوں نے دباؤ میں آ کر دیا۔لاہور ہائی کورٹ کے راولپنڈی بینچ نے اکتوبر 2011 میں نیب کو اس ریفرنس پر مزید کارروائی سے روک دیا تھا جس کے بعد 2014 میں لاہور ہائی کورٹ نے یہ ریفرنس خارج کرتے ہوئے اپنے حکم میں کہا تھا کہ احتساب بیورونے ملزمان کے خلاف جو ثبوت پیش کیے ہیں وہ ناکافی ہیں۔
رواں برس ستمبر میں پاناما کیس کے فیصلے کی روشنی میں قومی احتساب بیورو نے حدیبیہ پیپرز ملز کے مقدمے میں ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں کیس دوبارہ کھولنے کی اپیل دائر کی جسے اعلیٰ عدالت نے گذشتہ روزمسترد کردیا۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Nab to file review plea against sc verdict in hudaibiya case in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply