نااہل قرار دیے جانے کے بعد بھی پریشانیاں نواز شریف کے تعاقب میں

اسلام آباد:سابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف کو پانامہ گیٹ کیس میںسپریم کورٹ کی جانب سے نا اہل قرار دیے جانے کے باوجود پریشانیاں و مصیبتیں ان کا پیچھا نہیں چھوڑ رہیں۔ اور ایسا محسوس ہوتا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا یہ کہا پورا ہوجائے گا کہ اس بار میاں محمد نواز شریف کو جدہ نہیں اڈیالہ کی سیر پر روانہ ہونا پڑے گا۔ کیونکہ سپریم کورٹ کے حکم کی روشنی میں قومی احتساب بیورو(قاب) نے ان کے خلاف مزید کارروائی شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ جس میں نواز کی گرفتاری اور جیل تک ہو سکتی ہے۔
قومی احتساب بیورو کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیانیہ میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کی ہدایت کے مطابق نوازشریف، ان کے بچوں اور داماد سمیت اسحاق ڈار کے خلاف ریفرنس دائر کیا جائے گا۔ قاب اجلاس میں مشترکہ تحقیقاتی ٹیم( جے آئی ٹی) کی رپورٹ سے مدد لیتے ہوئے شریف خاندان کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔ جس کے تحت پہلاریفرنس پارک لین، ایون فیلڈ کے فلیٹس سے متعلق دائرکیا جائے گا۔ دوسرا ریفرنس عزیزیہ اسٹیل اورہل میٹل کمپنیوں سے متعلق ہوگا۔
تیسراریفرنس سپریم کورٹ کے فیصلے کے پیراگراف نمبر نو سے متعلق ہوگا جبکہ اسحاق ڈار کے خلاف وسائل سے زیادہ اثاثے رکھنے پر ریفرنس دائر ہوگا۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ کی ہدایت کے مطابق بیورو کے چئیرمین قمر زمان چوہدری کے زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں مذکورہ ریفرنس کی منظوری دی گئی ہے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Nab to file references against sharif and family in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News
Tags: , ,

Leave a Reply