قومی احتساب بیورو نے شہباز شریف کے بیٹے کو طلب کر لیا

لاہور: قومی احتساب بیورو نے معلوم ذرائع سے زائد اثاثہ جات جمع کرنے کے معاملہ میں قومی اسمبلی میں حزب اختلاف کے قائد میان محمد شہباز شریف کے بیٹے سلمان شہباز کو طلب کر لیا۔سلمان کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ شخصی طور پر 10اکتوبر کو ٹھوکر نیاز بیئگ کمپلیکس جا کر مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہو کر اپنا بیان ریکارڈ کرائیں۔

احتساب بیورو پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی گھپلے میں پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل این) کے کئی ممتاز رہنماؤں بشمول وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی پنجاب کے سابق وزیر خواجہ سلمان رفیق کو پہلے ہی طلب یا گرفتار کر چکا ہے۔

شہباز شریف کو 5اکتوبر کو آشیانہ اقبال ہاؤسنگ گھپلہ کیس میں اس وقت گرفتار کر لیا گیا جب وہ پنجاب صاف پانی معاملہ میں اپنا بیان قلمبند کرانے قومی احتساب بیورو پہنچے تھے۔

ذرائع کے مطابق شہباز کو اس وقت کے سکریٹری برائے عمل آوری فواد حسن فواد کے اس بیان کے بعد گرفتار کیا گیا کہ انہوں نے پنجاب میں پراجکٹوں میں جو بھی بدعنوانیاں کیں وہ اس وقت کے وزیر اعلیٰ شہباز شریف کی ایماءپر کی تھیں۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Nab summons shehbazs son in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply