قومی احتساب بیورو نے نواز شریف اور ان کے دونوں بیٹوں کو طلب کر لیا

اسلام آباد:قومی احتساب بیورو نے سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اور ان کے دو صاحبزادوں حسن نواز اور حسین نواز کو18اگست کو اپنے لاہور دفتر میں طلب کر لیا ۔بیورو نے وزیر مالیات اسحاق ڈار کو بھی تفتیش کے لیے طلب کیا ہے۔سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں احتساب بیورونے شریف خاندان کے خلاف ریفرنسز کی تیاری کے لیے دو مشترکہ تحقیقاتی ٹیمیں تشکیل دی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بیورو کے اجلاس میں پناما کیس کے فیصلے کی روشنی میں بعض اہم فیصلے کیے گئے ہیں۔ قومی احتساب بیورو کی جانب سے دو تحقیقاتی ٹیمیں تشکیل دی ہیں، جن میں سے ایک ٹیم لاہور اور ایک راولپنڈی میں کام کرے گی۔
راولپنڈی کی ٹیم سابق وزیر اعظم نواز شریف، حسن نواز ،حسین نواز مریم نواز، ریٹائرڈ کیپٹن صفدر اور اسحاق ڈار کے خلاف ریفرنسز داخل کرے گی۔ اور لاہور کی ٹیم مریم نواز کے فلیٹس اور اسحاق ڈار کے اثاثوں سے متعلق تحقیقات کر کے رپورٹ پیش کرے گی۔ذرائع نے بتایا ہے کہ لاہور کی ٹیم کے ذمہ لگایا گیا ہے کہ وہ اسحاق ڈار صاحب کے خلاف ریفرنس تیار کرے۔ راولپنڈی کی 7 رکنی ٹیم کے ذمے یہ کام سونپا گیا ہے کہ وہ نواز شریف کی عزیزیہ اسٹیل ملز کے معاملات اور حسن نواز و حسین نواز کے اثاثوں کی چھان بین کر کے رپورٹ پیش کرے ۔ دونوں ٹیمیں مشترکہ طور پر شریف خاندان کے خلاف چار ریفرنسز تیار کریں گی۔
لاہور ٹیم کی سربراہی نذیر اولک اور راولپنڈی ٹیم کی قومی احتساب بیورو کے ڈائریکٹر جنرل رضوان خان کر رہے ہیں۔یاد رہے کہ پناما کیس کی تحقیقات کے دوران شریف خاندان بالخصوص نوازشریف اپنے ذرائع آمدن اور اثاثوں کی صحیح تفصیلات دینے میں بری طرح ناکام ہو گئے ہیں جس کے باعث وزارت عظمیٰ سے ان کی نا اہلی کے بعد بھی ان کے خلاف مزید تحقیقات جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سپریم کورٹ نے28 جولائی کے فیصلے میں اس بات کی تاکید کی ہے کہ شریف خاندان کی آف شور کمپنیوں کے خلاف مزید تحقیقات انجام دی جائیں ۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Nab summons nawaz sons on august 18 in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News
Tags: , ,

Leave a Reply