احتسابی عدالت نے اسحاق ڈار اینڈ سنز کوکرپشن کیس اور پی ٹی آئی لیڈر علیم خان کو اراضی گھپلے میں طلب کر لیا

اسلام آباد: یہاں کی ایک احتسابی عدالت نے معلوم ذرائع سے زیادہ اثاثہ اور آمدن کے کیس میں وزیرخزانہ اسحاق ڈار کو مع صاحبزادگان طلب کر لیا۔ ڈار کے بیٹوں علی مصطفےٰ اور مجتبیٰ حسنین کو سمن جاری کیا ہے اور یہ دونون دوبئی میں رہائش پذیر ہیں۔سمن کی تعمیل ہونے کے بعد یہ دونوں اسحاق ڈار کے پاس جانے کے لیے لندن پرواز کر گئے۔
توقع ہے کہ اسحاق ڈار عدالت میں پیش ہونے کے لیے پاکستان آرہے ہیں۔علی مصطفےٰ معزول وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کے داماد ہیں۔ عدالت نے وزیر خزانہ کے دونوں بیٹوں علی ڈار اور حسنین ڈار کو کل طلب کر لیا ہے جس کے لیے علی ڈار اور حسنین ڈار کو دبئی میں سمن وصول کرائے گئے۔ نیب لاہور نے اسحاق ڈار اور ان کی اہلیہ کو کل جب کہ بچوں کو 6 نومبر کو طلب کرلیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈار،ان کی اہلیہ اور بچوں سے اثاثوں سے متعلق پوچھ گچھ کی جائی گی اور اگر اسحاق ڈار اور ان کا خاندان نیب ٹیم کو مطمئن نہ کر سکا تو اثاثے منجمد بھی کئے جاسکتے ہیں۔دوسری طرف قومی احتساب بیورونے تحریک انصاف کے رہنما علیم خان کو بھی اراضی گھپلے میں طلب کر لیا ہے اور انہیں پیش ہونے کےلیے تین سمن جاری کیے جا چکے ہیں۔
علیم خان کے اس وقت 2 ہاوسنگ سوسائٹیز ہیں جن میں سے ایک زرعی زمین پر تیار کی گئی ہے جو غیر قانونی ہے جس کے باعث علیم خان دھوکہ دہی کے مرتکب ہوئے ہیں تاہم نیب نے لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) کو خط لکھ کر تمام سوسائٹیوں کا ریکارڈ مانگ لیا ہے۔
واضح رہے کہ نیب نے پاناما کیس کے فیصلے کی روشنی میں اسحاق ڈار کے خلاف ا?مدن سے زائد اثاثوں کا ریفرنس دائر کیا تھا جبکہ آمدن سے زائد اثاثے کا نیب ریفرنس اسلام آباد کی احتساب عدالت میں زیر سماعت ہے جس میں اسحاق ڈار پر فرد جرم عائد ہو چکی ہے۔واضح رہے کہ قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس جاوید اقبال کے حکم پر لاہور بیورو نے زیرالتوا کیسز پر کام تیز کر دیا ہے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Nab summons ishaq dar and aleem khan in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply