قومی احتساب بیوروکا نوازشریف کے خلاف مقدمات کی منتقلی کو چیلنج کرنے والی عرضی واپس لینے کا فیصلہ

اسلام آباد: قومی احتساب بیورو نے سپریم کورٹ سے استدعا کی ہے کہ اسے اپنے چیرمین جاوید اقبال کی جانب سے داخل کردہ وہ عرضی واپس لینے کی اجازت دی جائے جس میں انہوں نے سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف ، ان کی بیٹی مریم نواز اور داماد ریٹائرڈ کیپٹن محمد صفدر کے خلاف دو کرپشن ریفرنسز کو کسی دوسری احتساب عدالت میں منتقلی کوچیلنج کیا گیا ہے۔

7اگست کے اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلہ کو کالعدم قرار دینے اور کرپشن کے باقی معاملات کو کسی نتیجہ پر پہنچنے تک احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کو سماعت جاری رکھنے کی اجازت دینے کے معاملہ کی سماعت چیف جسٹس میاں ثاقب نثار ، جسٹس عمر عطا بندیال اور جسٹس اعجاز الاحسان پر مشتمل تین ججی بنچ نے آج سے شروع کر دی۔

کرپشن معاملات میں سے ایک لندن ایون فیلڈ زاپارٹمنٹس کیس میںجسٹس بشیر 6جولائی کو مسٹر شریف کودس سال ،مریم کو 7سال اور صفدر کو ایک سال کی سزائے قید سنا چکے ہیں۔ اب احتساب عدالت کے جج محمد ارشدمعزول وزیر اعظم کے خلاف دو ریفرنسز ملک العزیزیہ /ہل میٹل اور فلیگ شپ انویسٹمنٹ کی سماعت کر رہے ہیں۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Nab seeks to withdraw sharifs cases transfer plea in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply