چودھری شوگر ملز معاملہ میں نواز شریف سے پوچھ گچھ کرنے کی قومی احتساب بیوروکی درخواست خارج

اسلام آباد: اسلام آباد کی ایک احتساب عدالت نے چودھری شوگر ملز کیس میں سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف سے پوچھ گچھ کرنے کی اجازت دیئے جانے کے لیے قومی احتساب بیورو کی درخواست خارج کر دی۔

احتساب جج محمد بشیر نے احتساب بیورو سے کہا کہ اس ضمن میں وہ حیطہ اختیار رکھنے والی لاہو رکی ، جہاں قومی احتساب بیورو کا ریجنل ڈائریکٹوریٹ کیس کی تحقیقات کر رہا ہے،کسی عدالت سے رجوع کرے ۔کیونکہ یہ معاملہ اسلام آباد کی احتساب عدالت کے حیطہ اختیار سے باہر ہے ۔جج نے یہ کہتے ہوئے درخواست مدعی کو واپس کر دی۔

قومی احتساب بیورو نے حال ہی میں چودھری شوگر ملز کیس کی تحقیقات شروع کی تھی اور 31جولائی کو نواز شریف کی بیٹی اور پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل این) کی نائب صدر مریم نواز کا بیان بھی قلمبند کیا تھا۔

جب بیورو نے یکم اگست کو مریم نواز کو طلب کیا تو مریم نے اس کی تعمیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ تحقیقات میں قومی احتساب بیورو کے احترام میں شامل نہیں ہو رہیں بلکہ اسے بے نقاب کرنے کے لیے شامل ہو رہی ہیں۔

انہوں نے چودھری شوگر ملز کے ، جس میں وہ بڑے شئیر ہولڈروں میں سے ایک ہیں،مشکوک تجارتی لین دین کے حوالے سے بیورو کی ایک تحقیقاتی ٹیم کے سامنے45منٹ تک اپنا بیان ریکارڈ کرایا تھا۔بیورو نے حسن نواز اور حسن نواز کو بھی طلب کیا تھا لیکن وہ حاضر نہیں ہوئے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Nab request to probe nawaz in sugar mills case declined in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.