نواز شریف اور مریم انتخابات تک جیل میں ہی رہیں گے

اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے معزول وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی اس درخواست پرکہ ان کے خلاف باقی ماندہ بدعنوانی معاملات کو کسی دوسرے جج کو منتقل کیے جائیں اور شریف خاندان کی ایون فیلڈ فیصلہ کے خلاف اپیلوں پر قومی احتساب بیورو کو الگ الگ نوٹس جاری کردیے ۔

البتہ عدالت نے، جو جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس میاں گل حسن اورنگ زیب پر مشتمل تھی، باقی ماندہ معاملات پر مقدمہ اور ایون فیلڈ معاملہ میں سزا کی معطلی پر اس وقت تک کے لیے جب تک کہ اسلام آباد ہائی کاورٹ مین دائر اپیلوں پر فیصلہ نہیں آجاتا حکم امتناعی جاری کرنے کے لیے ان کی درخواستیں خارج کردیں۔

اس فیصلہ کے بعد اب یہ امکان بڑھ گیا ہے کہ اگر اس دوران ضمانت بھی نہیں ملتی ہے تو نواز شریف اور ان کی بیٹی مریم نواز الیکشن ہونے تک جیل میں ہی رہیںگے کیونکہ معاملہ کی آئندہ سماعت اب جولائی کے عین اواخر میں ہوگی اور اس وقت تک انتخابات کے نتائج بھی آچکے ہوں گے۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے تینوں درخواستوں پر الگ الگ سماعت کی۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Nab issued notices on sharifs pleas against avenfield verdict in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply