قومی احتساب بیورو عدالت نے وزیر مالیات اسحاق ڈار کو آمد سے زائد اثاثہ جات رکھنے کا مجرم قرار دے دیا

اسلام آباد: پاکستان کے قومی احتساب بیورو کی عدالت نے پنامہ دستاویزات افشا معاملہ کی سماعت کرتے ہوئے آمدن سے زائد اثاثے رکھنے کے الزام میں وزیر مالیات اسحاق ڈار کو قصور وار قرار دیتے ہوئے ان پر فرد جرم عائد کر دی۔ اب باقاعدہ سماعت 4اکتوبر سے شروع ہو گی۔
تاہم مسٹر ڈار نے صحت جرم سے انکار کرتے ہوئے اپنے اوپر عائد کیے گئے تمام الزامات کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔ انہوں نے جسٹس محمد بشیر کے ذریعہ پڑھے گئے الزامات کو تسلیم کرنے سے انکار کر دیااور کہا کہ ان کے اثاثہ جات ان آمدن کے عین مطابق ہیںَاور وہ سماعت کے دوران ثبوتوں کے ساتھ اسے ثابت کردیں گے۔ قومی احتساب بیورو نے 8ستمبر کو ڈار کے خلاف معلوم آمدن سے زائد کے اثاثہ جات جمع کرنے کے حوالے سے ایک مقدمہ درج کیا تھا۔اسحاق ڈار جب قومی احتساب بیورو کی خصوصی عدالت پہنچے تو عدالت کے باہر افراتفری کا عالم تھا۔
میڈیا کے نمائندوں کو عدالت کے اندر داخل ہونے کیا اجازت نہیں تھی۔حتیٰ کہ وزیر مالیات کو بھی عدالت کے احاطہ مین داخل ہونے کے لیے20منٹ انتظار کرنا پڑا۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ 28جولائی کو پنامہ دستاویزات افشا معاملہ میں سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے کے بعد یہ مقدمہ درج کیا گیا تھا ۔ عدالت عظمیٰ نے سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کووزارت عظمیٰ کے عہدے کے لیے نااہل قرار دیتے ہوئے ان کے نیز ان کے بیٹوں ، بیٹی اور داماد پر مقدمہ چلانے کا حکم دیا تھا۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Nab court indicts ishaq dar in corruption case hearing to start oct 4 in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply