ایون فیلڈ املاک ریفرنس کی سماعت شروع، نواز اور مریم کو ایک روز کے لیے استثنیٰ، واجد ضیاءسے جرح جاری

اسلام آباد:شریف کنبہ کے خلاف ایو ن فیلڈ املاک ریفرنس کی سماعت کرنے والی احتساب عدالت نے آج اپنی کارروائی شروع کر دی۔موسم کی خرابی کے باعث سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اور ان کی بیٹی مریم لاہورسے سماعت کے لیے نہیں آسکے۔
سماعت کے دوران عدالت کو جب اس بات کا علم ہوا تو اس نے نواز اور مریم کو آج عدلت میں حاضری سے استثنیٰ دے دیا۔البتہ اس کیس کے تیسرے ملزم نواز شریف کے داما د و ممبر قومی اسمبلی محمد صفدر عدالت میں موجود تھے۔
مریم کے وکیل امجد پرویز نے وفاقی تحقیقاتی ایجنسی کے ایڈیشنل ڈائریکٹر واجد ضیا سے ،جو گذشتہ سال شریف خاندان کے اثاثہ جات کی تحقیقات کرنے والی پنامہ کیس مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ تھے،جرح شروع کی۔
ایون فیلڈ املاک ریفرنس سپریم کورٹ کی ہدایات کے بعدگذشتہ سال قومی احتساب بیورو کی جانب سے نواز اور ان کے کنبہ کے خلاف دائر کیے گئے تین ریفرنسز میں سے ایک ہے۔

Title: nab court approves exemption plea of nawaz maryam in avenfield case in Urdu | In Category: پاکستان  ( pakistan ) Urdu News

Leave a Reply