احتسابی بیورو کو شریف برادران کے خلاف زیر التوا تمام تحقیقات مکمل کرنے کی ہدایت

اسلام آباد: قومی احتساب بیورو(ناب)کے چیرمین قمر زماں چودھری نے جمعرات کے روز بیورو کو ہدایت جاری کی کہ سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اور پنجاب کے وزیر اعلیٰ میاں محمد شہباز شریف کے خلاف معرض التواءمیں پڑے 16استفسارات جلد مکمل کر لیے جائیں۔یہ فیصلہ 31کو ہی ایکزیکٹیو بورڈ کے اجلاس میںلے لیا گیا تھا۔
اسی اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ پناما دستاویزات افشا کیس میںسپریم کورٹ کے فیصلہ کی روشنی میں شریف خاندان اور دیگر کے خلاف چار ریفرنسز داخل کیے جائیں۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ جب ریٹائرڈ جنرل پرویز مشرف نے عنان حکومت سنبھالی تھی تو2000اور2001میں نواز کے خلاف14اور شہباز کے خلاف دو انکوائریز شروع کی گئی تھیں۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Nab chief directs bureau to complete 16 pending inquires against nawaz shahbaz in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News
Tags: , ,

Leave a Reply