قومی احتساب بیورو کے چیرمین نے شہباز شریف کی اہلیہ اور بیٹیوں کے سمن منسوخ کرنے کا حکم دیا

اسلام آباد: قومی احتساب بیورو کے چیرمین جاوید اقبال نے پیر کے روزمعلوم ذرائع سے زائد اثاثہ جات جمع کرنے اور منی لانڈرنگ کیس کے حوالے سے تحقیقارت شروع کیے جانے سے دو روز قبل پاکستان مسلم لیگ نواز(پی ایم ایل این) کے صدر میں محمد شہباز شریف کی اہلیہ اور بیٹیوں بیورو کی جانب سے جاری سمن منسوخ کرنے کا حکم جاری کر دیا۔

بیور و کی ایک پریس ریلیز کے مطابق جاوید اقبال نے بیورو کے لاہور دفتر کا دورہ کرنے کے دوران یہ حکم جاری کیا۔

ریلیز میں کہا گیا ہے کہ قومی احتساب بیورو لاہور کے ڈائریکٹر جنرل نے بیورو کے چیرمین کو شریف کنبہ کے تمام کیسوں اور کئی بڑے کرپشن کیسز گوش گذار کیے۔

بیورو کے چیرمین نے فیصلہ کیا کہ وہ خود شریف خاندان کے معاملات کی براہ راست نگرانی کریں گے۔پریس ریلیز کے مطابق اقبال نے بیور و کے لاہور دفتر سے شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہباز اور ان کی دو شادی شدہ بیٹیوں رابعہ عمران ار جویریہ علی کو جاری سمن منسوخ کرنے کا حکم دیا ۔

انہوں نے کہا کہ انہیں طلب کیے جانے کے بجائے ان کو سوالنامہ بھیج کر متعلقہ کیسز کے حوالے سے معلومات حاصل کی جائیں۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Nab chairman orders cancellation of summons issued to shahbazs wife daughters in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.