قومی احتساب بیورو کی ٹیم نواز شریف سے تحقیقات کرنے جیل پہنچی

لاہور: قومی احتساب بیورو کی ایک ٹیم 30سے زائد بلٹ پروف سرکاری گاڑیوں کی خریداری اور ان کے ناجائز استعمال کے معاملہ میں سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف سے پوچھ گچھ کرنے کوٹ لکھپت جیل پہنچ گئی۔

واضح ہو کہ نواز شریف العزیزیہ کرپشن کیس میں دسمبر 2018سے کوٹ لکھپت جیل میں قید کاٹ رہے ہیں۔بیورو نے وضاحت کی کہوہ جس معاملہ کی تحقیقات کر رہی ہے وہ2016میں19ویں سارک اجلاس کے مہمانوں کے لیے جرمنی سے 34بلٹ پروف کاریں خریدنے کا ہے۔

بیورو نے مزید بتایا کہ بعد ازاں نواز شریف نے ان34میں سے 20کاریں اپنے ذاتی موٹر قافلہ میںشامل کر لی تھیں۔ اور وہ ہی نہیں بلکہ ان کی بیٹی مریم نواز بھی ان کاروں کو ذاتی استعمال میں لیے ہوئے تھے۔

بیوو نے مزید بتایا کہ سابق وزیر اعظم اور پاکستان مسلم لیگ نواز کے ایک رکن شاہد خاقان عباسی پہلے ہی اپنا بیان قلمبند کرا چکے ہیں اور فواد حسن فواد اور سابق خارجہ سکریٹری سے بھی اس معاملہ میں پوچھ گچھ کی جاچکی ہے۔

بیورو نے یہ بھی کہا کہ بلٹ پروف کاروں کے معاملہ میں وزارت خارجہ سے وابستہ اہلکارحد اختیارات سے تجاوز کر گئے تھے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Nab arrives at kot lakhpat to probe nawaz sharif over illegal use of bulletproof govt vehicles in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.