قومی احتساب بیورونے ایل این جی کیس میں سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو گرفتار کر لیا

اسلام آباد: قومی احتساب بیورو کی ایک 12رکنی ٹیم نے رقیق قدرتی گیس (ایل این جی) کی درآمدات ٹھیکے جاری کرنے سے متعلق اربوں روپے کے کرپشن کیس میں سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو گرفتار کر لیا۔

ڈان نیوزٹی وی کے مطابق عباسی پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل این) لیڈر احسن اقبال اور پارٹی ترجمان مریم اورنگ زیب کے ہمراہ ایک پریس کانفرنس کرنے جا رہے تھے کہ ٹھوکر نیاز بیگ چوراہے پر گرفتار کر لیے گئے۔

عباسی نے گرفتاری سے مزاحمت کی لیکن آخرکار ہمت ہار گئے اور خود کو گرفتار ہونے دیا۔ انہیں لاہور میں قومی احتساب بیورو کی حوالات میں ڈال دیا گیا۔

راولپنڈی میں بیورو ڈپٹی ڈائریکٹر اسد جنجوعہ کے مطابق بیورو کے چیرمین جاوید اقبال نے ایک اور پی ایم ایل این لیڈر و سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کے بھی گرفتاری کے وارنٹ جاری کر دیے ہیں۔

جنجوعہ کی قیادت میں ایک پانچ رکنی ٹیم سابق وزیر مالیات کو ، جن کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ اسلام آباد میں ہیں،حراست میں لینے کے لیے روانہ کر دی گئی۔

قومی احتساب بیورو نے عباسی کو ایل این جی کیس میں آج( جمعرات )طلب کیا تھا لیکن وہ بیورو میں حاضر نہیں ہوئے۔بیورو کے طابق عباسی سے75سوالات کیے گئے تھے لیکن انہوں نے صرف 20کے جواب دیے۔

بیورو نے کہا کہ انہیں بار بار وقت دینے کے باوجود وہ ان سوالات کے جواب دینے کے لیے مسلسل وقت مانگتے رہے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Nab arrests former pm shahid khaqan abbasi in lng case in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.