قومی احتساب بیورو نے سی ڈی اے کے سابق چیرمین سمیت دو بیورو کریٹس کوگرفتارکر لیا

اسلام آباد: قومی احتساب بیورو کے اہلکاروں نے کیپیٹل ڈیولپمنٹ بیورو (سی ڈی اے) کے سابق چیرمین امتیاز عنایت الٰہی اور مالیاتی بورڈ کے رکن سعید الرحمٰن کو اپنے دور اقتدار میں عہدوں کا ناجائز فائدہ اٹھانے کے الزام میں گرفتار کر لیا۔
ان دونوں پر الزام ہے کہ انہوںنے اسلام آباد کے ایک پہاڑی اور تفریحی مقام شنکر پڑیاںمیں ایک کمپلکس کی تعمیر کے دوران اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا تھا۔
عنایت الٰہی 24جون 2009سے9دسمبر2011تک سی ڈی اے کے چیرمین کے عہدے پر تھے اور اس کے بعد انہیں کیپیٹل ایدمنسٹریشن اینڈ ڈیولپمنٹ ڈویژن کا سکریٹری مقرر کر دیا گیا تھا۔
عنایت الٰہی نے وزارت ماحولیات اور وزارت صحت میں ایڈیشنل سکریٹری کے طور پربھی خدمات انجام دے چکے ہیں اور دو باراسلام آباد کے ڈپٹی کمشنر بھی رہ چکے ہیں۔

Title: nab arrests former cda chairman imtiaz inayat elahi | In Category: پاکستان  ( pakistan )

Leave a Reply