احتساب بیورو پناما لیکس میں عیاں کیے گئے200پاکستانیوں کے خلاف تحقیقات کرنے کی تیاری میں

 اسلام آباد : قومی احتساب بیورو(ناب) ان لوگوں کے خلاف ،جن کے نام ان کی غیر ملکی کمپنیوں کے حوالے سے پناما لیکس میں ظاہر کیے گئے ہیں،تحقیقات کرنے پر غور کر رہا ہے۔ قومی احتساب بیورو کے افسران بالا تحقیقات کرانے کا فیصلہ کر کے لیے اس معاملہ پر ہمہ پہلو تبادلہ خیال کریںگے۔پنامالیکس میںابھی تک 200پاکستانیوں کے ناموں کا انکشا ف ہوچکا ہے جن کے غیر ملکی اثاثہ جات و کمپنیاں ہیں۔ اور ابھی مزید گنتی جاری ہے۔
اس فہرست میں کسی سابق یا موجودہ فوجی جنرل کا نام نہیں پایا گیا۔رپورٹ میں اگرچہ غیر ملکی کمپنیوں کے مالکوں کے ناموں کو ضرور عیاں کیا گیا ہے لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ جتنوں کی بھی غیر ملکی کمپنیاں ہیں ان کے پاس کالا دھن ہے یاوہ ٹیکس چوری یا منی لانڈرنگ میں ملوث ہیں۔دریں اثنا وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی بیٹی مریم نواز نے اس کی یکسر تردید کی ہے کہ وہ کسی غیر ملکی کمپنی کی مالک ہیں یا بیرون ملک ان کا کوئی اثاثہ ہے۔
مریم نے کہا کہ ان کے بھائی نے انہیں اپنی کمپنیوںمیں سے ایک کمپنی کا ٹرسٹی بنایا تھا۔اور میری صرف اتنی ذمہ داری تھی کہ ضرورت پڑنے پر میں اپنے بھائی حسین کے کنبہ میں اثاثہ تقسیم کر دوں۔

Title: nab all set to start probe against 200 pakistanis after panama leaks | In Category: پاکستان  ( pakistan )

Leave a Reply