جسٹس ناصر الملک کی نگراں وزیر اعظم کے طور پر حلف برداری،قومی اسمبلی تحلیل

اسلام آباد: جسٹس ریٹائرڈ ناصر الملک آج پاکستان کے نگراں وزیر اعظم کے طور پر حلف لے رہے ہیں۔ صدر ممنون حسین ایک تقریب میں جس میں سینیٹ چیرمین، نائب چیرمین ، سیاستداں اور فوجی افسران شرکت کریں گے نگراں وزیر اعظم کو حلف دلائیں گے۔

اس سے قبل جمعرات کی شب12بجے نامساعد دور سے گذرنے کے باوجود ملک کی پارلیمانی تاریخ میں پہلی بار موجودہ قومی اسمبلی نے اپنی آئینی میعاد پوری کرکے لگاتار اپنی پانچ سالہ آئینی مدت پوری کرنے والی تیسری قومی اسمبلی کا اعزاز حاصل کر لیا۔

واضح ہو کہ 2002میں بھی فوجی حکمراں جنرل پرویز مشرف کی قیادت میں قومی اسمبلی تحلیل نہیں کی گئی تھی اور اس نے بھی اپنے پانچ سال پورے کیے تھے۔لیکن ان تین اسمبلیوں میں بھی سات وزیر اعظم کا برسر اقتدار آنا ملک کی سیاسی پارٹیوں اورجمہوری اداروں کی خامیوں کی واضح نشاندہی کرتا ہے۔

وزارت پارلیمانی امور نے جمعرات کی شام آئین کی دفعہ52کی روشنی میں ایک اعلامیہ کے توسط سے اعلان کیا تھا کہ 14ویں قومی اسمبلی کی میعاد31مئی 2018کو رات12بجے مکمل ہو گئی۔اس کے ساتھ ہی پارلیمانی انتخابات کی بھی تیاریاں شروع ہو گئیں۔

رخصت پذیر وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے قومی اسمبلی سے اپنے آخری خطاب کے دوران مسٹر عباسی نے یہ بات زور دے کر کہی کہ پاکستان مسلم لیگ نواز عام انتخابات میں ایک دن کی بھی تاخیر برداشت نہیں کرے گی۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Na completes its five year term in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply