کراچی میں شریفین کی ملاقات وگفتگو کے آڈیو ویڈیو فوٹیج کا افشا معمہ بن گیا

کراچی: وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی فوجی سربراہ راحیل شریف سے ملاقات کے ویڈیو فوٹیج کے، جس میں وزیر اعظم کو واضح طور پر یہ کہتے ہوئے ”تاریخ دے دی گئی ہے“ افشا ہونے سے ہڑبونگ مچ گئی اور اس آڈیو ویڈیو کے جاری کیے جانے کے وقت اور نہایت اہم گفتگو کے متن کے باعث ابروئیں تن گئی ہیں۔
نیوز ٹی وی چینلوں نے جو فوٹیج جاری کیا ہے اس میں وزیر اعظم شریف کی فوجی سربراہ شریف سے بالمشافہ ملاقات میں محو گفتگو دکھایا گیا ہے اور اس میں وزیر اعظم کو یہ کہتے سنا جاسکتا ہے کہ ”تاریخ دے دی گئی ہے“۔اگرچہ آواز صاف سنائی دے رہی ہے اور نہ فوجی سربراہ کا جواب صاف سنائی دے رہا ہے۔لیکن ٹی وی صحافی نے جنرل کے حوالے سے یہ کہا”آپ(نواز شریف) کو اس تاریخ سے پہلے ہی پہنچنا ہوگا“۔
سیاسی و فوجی قیادت میں اعلیٰ سطحی ملاقات معمول کے مطابق ریکارڈ کی جاتی ہیںلیکن ٹی وی کیمرے کا عملہ اسے ریلیز کرتے ہوئے آواز بند کر دیتا ہے۔عام طور پر یہ کہا جارہا ہے کہ جنرل شریف نے وزیر اعظم شریف سے صاف طور پر کہہ دیا ہے کہ وہ اولیں فرصت میں پنامہ لیکس معاملہ کو سلجھائیں۔اور یہ جملہ تاریخ سے پہلے کرنا ہوگا اسی جانب اشارہ کرتا ہے۔

Title: mystery shrouds leak of pm raheel meeting footage audio | In Category: پاکستان  ( pakistan )

Leave a Reply