کراچی کے ایک مکان میں پراسرار آتشزدگی میں میاں بیوی ہلاک

کراچی: یہاں کورنگی نمبر 31/2کالونی کے ایک مکان میں آگ لگ جانے سے میاں بیوی جل کر ہلاک ہو گئے۔تاہم محلہ کے لوگوں کا کہنا ہے کہ ان دونوں کی موت جلنے سے نہیں ہوئی بلکہ اس جوڑے کو قتل کیا گیا اور بعد میں گھر میں آگ لگائی گئی۔
لیکن حکام کی ابتدائی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ان دونوں کی موت دھویں سے دم گھٹنے سے ہوئی ہے۔آتشزدگی سے گھر میں موجود ہر شے جل کر راکھ کے ڈھیر میں بدل گئی۔
متوفیان کی شناخت شاہد اور شمیم کے طور پر کی گئی ہے۔شاہدکے ایک رشتہ دار نے کہا کہ موت کا سبب آتشزدگی نہیں ہے بلکہ انہیں پہلے قتل کیا گیا ہے۔اس نے مزید بتایا کہ دونوں کا گلا کسی دھار دارہتھیار سے کاٹا گیا ۔نیز ان کی تمام قیمتی اشیاءغائب ہیں۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Mysterious fire in karachis korangi locality kills two in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply