جنرل راحیل سے پارلیمانی انتخابات لڑنے کی اپیل میں پراسرار پوسٹر چسپاں

اسلام آباد: پاکستان کے شہر راولپنڈی میں ایک با رپھر پراسرار پوسٹر چسپاں کر دیے گئے جن میں فوج کے سربراہ راحیل شریف سے استدعا کی گئی ہے کہ وہ 2018میں ہونے والے آئندہ عام انتخابات میں حصہ لیں۔ اسی ماہ ریٹائر ہو رہے آرمی چیف کی حمایت میں راولپنڈی سمیت کئی دیگر جگہوں پر لگے پوسٹروں میں انگریزی زبان میں بڑے جلی حروف میں60 سالہ شریف سے سال 2018 کا الیکشن لڑنے کی اپیل کے ساتھ ساتھ ان کی بڑی بڑی تصویریں بھی لگائی گئی ہیں۔
قوانین کے مطابق سروس سے ہٹنے کے دو سال بعد تک سرکاری افسر سیاست میں داخل نہیں ہو سکتے ہیں۔ شریف کے معاملے میں رعایت دینے کی اپیل کی گئی ہے۔ پوسٹروں میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ جنرل اقتدار میں آنے پر حکومت اور فوج کے درمیان کشیدگی ختم کر دیں گے۔ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب فوجی سربراہ کی حمایت میں پوسٹر لگائے گئے ہیں۔
اس سے پہلے ان کی حمایت میں لگے پوسٹروں میں ان سے عہدے پر قائم رہنے کی اپیل کی گئی تھی۔ حکومت سے انہیں عہدے پر برقرار رکھنے کو کہا گیا تھا۔ جولائی میں بھی اسلام آباد، لاہور، کراچی اور دیگر بڑے شہروں میں پوسٹر لگائے گئے تھے۔ ان پوسٹروں میں شریف سے ریٹائر ہونے کی جگہ مارشل لانافذ کرنے کی اپیل کی گئی تھی۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Mysterious banners in pakistan urge army chief raheel sharif to contest election in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply