طالبان کے سربراہ کے سب سے بڑے حریف کی پاکستان میں پر اسرار گرفتاری

اسلام آباد: افغان طالبان کے سربراہ ملا اختر کے سب سے بڑے حریف اور اعلیٰ باغی لیڈر کو ان کے اس بیان کے بعد، کہ وہ مذاکرات کے حق میں ہیں بشرطیکہ مذاکرات میں ملا منصور کونہ بلایا جائے پر اسرار طور پر پاکستان میں گرفتار کر لیا گیا۔
مقامی رپورٹوں کے مطابق طالبان کے ایک بڑے لیڈر ملا رسول کو اس ماہ کے اوائل میں زبردست خونریز جنگ کے بعد ، جس میں 200سے زائد طالبان ہلاک ہوئے، پاکستان میں داخل ہونے کے فوراً بعد گرفتار کر لیا گیا ۔
ملا رسول کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ مفاہمتی عمل کے حوالے سے ان کی فکر میں اعتدال ہے لیکن وہ ملا منصور کے طالبان کے سربراہ کے طو رپر انتخاب اور منصورکی قیادت میں امن مذاکرات میں ان کی شرکت کرنے کے سخت مخالف ہیں۔ایک ہفتہ پہلے ایک انٹرویو میں ملا رسول نے کہا تھا کہ افغان حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات دوبارہ شروع کرانے کی کوششیں پاکستانی شرائط کے مطابق ہو رہی ہیں۔
انہوں ے کہا کہ ابتدا میں تو ہم یہ سمجھے کہ حکومت افغانستان امن مذاکرات کرنا چاہتی ہے ۔لیکن جب ہم نے یہ دیکھا کہ وہ تو حکومت پاکستان کے اشاروں پر صرف ملا منصور سے تعلقات استوارکرنے میں دلچسپی رکھتی ہے تو ہم نے فیصلہ کیا کہ ہم افغان حکومت سے امن مذاکرات شروع نہیں کر سکتے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Mysterious arrest of taliban supreme leaders arch rival in pakistan in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply