کوئٹہ میں 35بچوں کے باپ کا ٹارگٹ 100بچے پیدا کرنا ہے

کوئٹہ:حال ہی میں مزید دو بچوں کی پیدائش کے بعد 35بچوں کا باپ بننے والے43سالہ جان محمد نے کہا کہ اس کا ٹارگٹ 100بچے پورے کرنے کا ہے۔جان محمد کی تین بیویاں ہیں اور ان تینوں نے21بیٹیاں اور 14بیٹے ہیں۔
جان محمد نے کہا کہ اس کا ٹارگٹ 100بچوں کا ہے۔39بچوں کا یہ کنبہ کوئٹہ کی ایک غریب بستی میں کچی اینٹوں سے بنے مکان میں رہائش پذیر ہے۔پیشہ سے جان محمد ایک ڈاکٹر اورتاجر ہے۔ اس نے کہا کہ خدا کا شکر ہے کہ میں اس قابل ہوں کی اپنے اس بڑے کنبہ کی کفالت کر سکوں۔ اس نے کہا کہ وہ اپنے کنبہ پر ایک لاکھ روپے سالانہ خرچ کرتا ہے۔
اس کی دو بیویوں کو گذشتہ ہفتہ دو بیٹیاں تولد ہوئی ہیں۔متوسط گھرانے نے ان بیٹیوںکی پیدائش کا بھی خوب جشن منایا۔جان محمد کی بڑی بیٹی شگفتہ نے ہنستے ہوئے کہا کہ ہم نے لرکوں کو مات دے دی ہے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: My target is 100 children says father of 35 in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply