مصطفےٰ کمال نے را کے لیے کام کرنے والے ایم کیو ایم لیڈروں کے نام افشا کرنے کا عہد کیا

سکھر: متحدہ قومی تحریک (ایم کیو ایم) کے کارکنوں کے حملے کے چند گھنٹے بعد پاک سرزمین پارٹی کے رہنما سید مصطفےٰ کمال نے عہد کیا کہ وہ ایم کیو ایم کے سربراہ الطاف حسین کے ساتھ کم از کم ایسے8سیئیر ایم کیو ایم لیڈروں کے ناموں کا انکشاف کریں گے جو اپنی پارٹی کے لیے چندہ کی لالچ میں ہندوستان کی سراغرساں ایجنسی ریسرچ اینڈ انالائسز(را) کے لیے کام کرتے ہیں۔
ایک مقامی ہوٹل میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے مسٹر کمال نے الطاف حسین اور ان کے قریبی دوستوں کے خلافبھڑاس نکالتے ہوئے کہا کہ وہ کراچی کو داو¿ پر لگارہے ہیں اور حکومت اور قوم کوانتباہ دیا کہ ملک کی شہہ رگ را ایجنٹوں کا ہاتھوں میں ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ ایجنٹ گذشتہ22سال سے را سے پیسہ پا رہے ہیں اور کراچی کا امن و سکوں غارت کیے ہیں۔
انہوں نے اس پر زور دیا کہ اگر پاکستانی حکام کراچی میں دائمی امن چاہتے ہیں تو انہیں الطاف حسین کا بھتہ بند کرانا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ہم الطاف حسین اور ان کے مشیروں کے بہت قریب رہے ہیں اور ہم پارٹی کے تمام اسرار و رموز سے پوری طرح واقف ہیں۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Mustafa kamal vows to name eight altaf aides linked with raw in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply