پاک سرزمین پاکستان کے چیرمین مصطفےٰ کمال و دیگر پارٹی لیڈران رہاکر دیے گئے

اسلام آباد:پاک سرزمین پاکستان(پی ایس پی) کے چیرمین مصطفیٰ کمال اور دیگر پارٹی لیڈروں کو پیر کو منھ اندھیرے رہا کر دیا گیا۔ان سب کو ایک ریلی کے دوران کراچی کے ریڈ زون میں داخل ہونے کی کوشش کرنے پر گرفتار کیا گیا تھا۔ کراچی کے سینیئر سپر نٹنڈنٹ آف پولس عدیل حسین کناڈیو نے صوبائی حکومت کے ساتھ کامیاب مذاکرات کے بعد پارٹی لیڈروں کو رہا کر دیے جانے کی تصدیق کر دی۔رہائی کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے پی ایس پی چیرمین نے پارٹی کارکنوں کو منتشر کرنے کے لیے طاقت کے استعمال کی مذمت کی اور کہا کہ حکومت کو شرم آنی چاہئے کہ پانی مانگنے والے شہریوں کوگرفتار کر لیا گیا۔
قبل ازیں وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے کراچی میں پاک سرزمین پارٹی (پی ایس پی)کی پر امن ریلی پر فائرنگ اور پی ایس پی لیڈر مصطفیٰ کمال اور دیگر سینیئر پارٹی لیڈروں کی گرفتاری کی بھی پر زور مذمت کی۔وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ اپنے مسائل کی جانب متوجہ کرنے اور پر امن سیاسی حتجاج کرنے کی پاکستان کائین اور قانون دونوں ہر شخص کو آزادی دیتا ہے۔ واضح رہے کہ فائرنگ میں پی ایس پی کا ایک لیڈر ٹانگ میں گولی لگنے سے زخمی ہو گیا۔ جس کے بعد پارٹی کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا گیا۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Mustafa kamal psp leaders released in karachi in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply