مصطفےٰ کمال نے ایم کیو ایم کو ایک اور جھٹکا دیا

کراچی: متحدہ قومی تحریک (ایم کیو ایم) سے منحرف ہو کر ایک نئی مگر بے نام پارٹی کی داغ بیل ڈالنے والے کراچی کے سابق مئیر مصطفےٰ کمال نے ایم کیو ایم کو اس وقت ایک اور جھٹکا دیا جب انہوں نے پارٹی کے ایک اور قد آور رہنما رضا ہارون کو اپنی اس پارٹی میں جس کا ابھی نام بھی تجویز نہیں کیا گیا ہے شامل کر لیا۔
پارٹی میں شمولیت کے بعد ہارون نے میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے گذشتہ ماہ کمال اور انیس قائم خانی کے کیے گئے اعلان کے حوالے سے کہا کہ فی الحال ہماری توجہ اس کام پر مرکوز ہے جو ہمیں کرنا ہے۔نام ، منصوبہ بندی اور تشہیر تو بعد کی بات ہے۔ ایم کیو ایم کے ان الزامات کے بعد کہ اس کے کارکنوں کو ورغلاکر ان کی وفاداریاں جبراً تبدیل کی جارہی ہیںسابق وزیر مواصلات و تکنالوجی نے الطاف حسین کو صلواتیں سناتے ہوئے ہارون نے کہا کہ ان کے عمل اور رویہ سے بیزار ہو کر ہی کارکنان پارٹی چھوڑ کر بھاگنے پر مجبور ہو رہے ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ جب بھی کوئی باغی پارٹی چھوڑتا ہے ایم کیو ایم یہی دعویٰ کرتی ہے کہ اس کے خلاف سازش رچی جارہی ہے لیکن پارٹی سربراہ اپنے گریبان میں نہ تو جھانکتے ہیں اور نہ ہی اپنا محاسبہ کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جس طرح کا الطاف حسین کا رویہ ہے اس میںکوئی سازش رچنے کی ضرورت ہی نہیں ہے وہ(الطاف) خود ہی اس کے لیے کافی ہیں۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Mustafa kamal gives one more blow to mqm in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply