مصطفیٰ کمال کی ایم کیو ایم سے علیحدگی، نئی پارٹی تشکیل دی

کراچی:کراچی کے سابق مئیر مصطفےٰ کمال نے ڈرامئی انداز میں شہر میں نمودار ہوکرمتحدہ قومی تحریک (ایم کیو ایم) سے اپنے متنازعہ اخراج کے پس پشت کارفرما اسباب کا پہلی بار انکشاف کیا اور کہا کہ پارٹی سربراہ الطاف حسین مکار و فریبی ہیں۔
اور انہوں نے کراچی کی مضبوط ترین پارٹیوں میں سے ایک ایم کیو ایم کی بڑے ناکارہ پن اور بھونڈے انداز میں قیادت کی ہے۔اپنی دو گھنٹے کی تقریر میں انہوں نے ایک نئی سیاسی پارٹی کے قیام کا بھی اعلان کیا اور کہا کہ پارٹی کے نام کا بھی عنقریب اعلان کر دیا جائے گا۔انہوں نے پاکستانی پرچم بلند کیا اور کہا کہ ان کی نئی پارٹی کا باقاعدہ نشان یہی ہوگا۔انہوں نے کہا کہ فی الحال ہم دو ہی انیس قائم خانی اور خود میں اس پارٹی کے اراکین ہیں۔
دوران تقریر ہی میڈیا کے نمائندوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کمال پارٹی کے داخلی امور اور کام کاج کا ذکر کرکے پھوٹ پھوٹ کر رو پڑے ۔انہوں نے مزید کہا کہ جب جب یم کیو ایم حکومت میںشامل ہوئی اس کی پوزیشن کو دھچکا پہنچا۔ لیکن الطاف صاحب اور ایم کیو ایم نے معذرت کرنے کے بجائے تین تلوار میں پی ٹی آئی خواتین کارکنوں پر زبانی حملے کرنا شروع کر دیے۔انہوں نے کہا کہ خراب کارکردگی کے باوجود ایم کیو ایم2008اور2013میں مزید دو سیٹیںجیتنے میں کامیاب ہو گئی۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Mustafa kamal decimates mqm chief altaf announces new political party in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply