اسلام آباد کی خصوصی عدالت نے پرویز مشرف کی املاک قرق اوربینک کھاتہ منجمد کرنے کا حکم دیا

اسلام آباد:ریٹائرڈ جنرل پرویز مشرف کے خلاف غداری کیس کی سماعت کرنے والی اسلام آباد کی خصوصی عدالت نے حکام کو حکم دیا ہے کہ وہ پرویز مشرف کا بینک کھاتہ منجمد کریں اور ان کی املاک کی قرقی کر لی جائے۔
پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس مظہر عالم میاں خیل کی زیر سربراہی خصوصی عدالت کی ایک سہ ججی بنچ نے بار بار طلبی کے باوجود ملزم کے عدالت میں حاضر نہ ہونے پر یہ حکم جاری کیا ہے۔
اس حکم کے ساتھ ہی عدالت نے معاملہ کی سماعت اس وقت تک کے لیے موقوف کر دی تاوقتیکہ پرویز مشرف کو گرفتار نہیں کر لیا جاتا یا وہ خود سپردگی نہیں کر دیتے۔جسٹس میاں خیل نے ریمارک دیا کہ عدالت ملزم کی غیر حاضری میںکارروائی آگے نہیں بڑھا سکتی۔
انہوں نے کہا کہ قانون کی رو سے ملزم پر غائبانہ مقدمہ نہیں چلایا جا سکتا۔جسٹس میاں خیل نے کہا کہ ملزم کے رویہ کے باعث عدالت کے پاس سوائے اس کے کوئی چارہ نہ تھا ۔
اس لیے خصوصی عدالت نے حکام کو پرویز مشرف کی جائیدا قرق اور بینک کھاتہ منجمد کرنے کا حکم جاری کیا۔عدالت ھے یہ بھی حکم دیا کہ حکم کی تعمیل کی جائے اور عدالت کو حکم پر عمل آوری ہوجانے سے مطلع کیا جائے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Musharrafs bank accounts to be frozen property to be confiscated special court in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply