پرویز مشرف اپریل میں پاکستان واپس آجائیں گے:پی اے آئی جنرل سکریٹری

اسلام آباد: پاکستانی عوامی اتحاد(پی اے آئی)سکریٹری جنرل اقبال ڈار نے کہا ہے کہ سابق صدر ریتائرڈ جنرل پرویز مشرف آئندہ ماہ پاکستان واپس آجائیں گے۔
ایک پریس کانفرنس مین مسٹر ڈار نے کہاکہ اس کا اعلان کہ جنرل مشرف کس تاریخ کو آئیں گے اور کس شہر میں لینڈ کریں گے پی اے آئی کے تمام اراکین کے ساتھ تبادلہ خیال کے بعدکیا جائے گا۔
واضح رہے کہ پی اے آئی 23سیاسی و مذہبی پارٹیوں کے مجموعہ ہے اور جنرل مشرف اس کے قائد ہیں۔مسٹر ڈار نے مزید کہا کہ وقت کا تقاضہ ہے کہ عدلیہ اور مسلح دستوں کی حمایت کریں ۔
نیز سیاسی پارٹیوںکو اس فیصلہ کے لیے ایک معاہدے پر دستخط کرنا چاہئیں کہ مستقبل میںملک کو کس طرح چلایا جائے گا ۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Musharraf to return next month aide in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply