پرویزمشرف کو بینظیر بھٹو کا قاتل سمجھتا ہوں:بلاول بھٹو

کراچی: (ایجنسی ) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ میں ذاتی طور پر بے نظیر بھٹو کے قتل کا ذمہ دار سابق آرمی چیف جنرل (ر) پرویز مشرف کو سمجھتا ہوں، جنھوں نے حالات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے میری والدہ کو قتل کروایا۔
بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ وہ اس نوجوان کو سابق وزیر اعظم کا قاتل نہیں سمجھتے، جس نے 27 دسمبر 2007 کو لیاقت باغ راولپنڈی میں بینظیر بھٹو پر حملہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف نے صورتحال کا فائدہ اٹھا کر میری والدہ کو قتل کروایا تھا، ہوسکتا ہے اس حملہ آور نے گولی چلائی ہو لیکن پرویز مشرف نے بینظیر بھٹو کی سیکیورٹی کو جان بوجھ کر ہٹایا تھا تاکہ انہیں منظر سے ہٹایا جاسکے۔
بلاول کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف نے میری والدہ کو براہ راست دھمکی دی تھی اور کہا تھا کہ ان کے تحفظ کی ضمانت ان کے ساتھ تعاون پر منحصر ہے، جس کے بعد انہوں نے میری والدہ کی سیکیورٹی ہٹا دی تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ حملے کے روز بینظیر بھٹو کے ارد گرد جو سیکیورٹی حصار ہوتا تھا اسے بھی ہٹا دیا گیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق بلاول بھٹو کا اپنے والد آصف زرداری کو بے نظیر بھٹو کا قاتل سمجھنے کے حوالے سے کہنا تھا کہ یہ مظلوم کو ظالم قرار دینے کے مترادف ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ سب سابق آرمی چیف کو بچانے کے لیے کیا جارہا ہے اور حقائق کو چھپا کر ذرائع ابلاغ میں ایک خاص تاثر کو پیدا کیا جارہا ہے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Musharraf exploited situation to assassinate my mother bilawal in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply