پرویز مشرف اشتہاری مجرم قرار دیے گئے

اسلام آباد:غداری کے ایک معاملہ کی سماعت کرنے والی خصوصی عدالت نے پاکستان کے سابق صدر ریٹائرڈ جنرل پرویز مشرف کو اشتہاری مجرم قرار دے دیا۔سابق فوجی حکمراں کے خلاف غداری کیس کی سماعت کرتے ہوئے خصوصی عدالت نے پرویز مشرف کو اشتہاری مجرم قرار دینے کے عدالتی فیصلہ کی انگریزی اور اردو روزناموں میں تشہیر کریں۔
عدالت نے یہ بھی حکم دیا کہ حکم کی ایک نقل مشرف کی رہائش گاہوں اور عدالت کے باہر بھی چسپاں کر دیا جائے۔اس کے ساتھ ہی عدالت نے معاملہ کی آئندہ سماعت 12جولائی تک موخر کردی۔یاد رہے کہ مارچ2014میں پرویز مشرف پر 3نومبر 2007کو ایمرجنسی نافذ کرنے اور عارضی آئینی حکم جاری کرنے کے باقاعدہ الزامات طے کیے گئے تھے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Musharraf declared proclaimed offender in high treason case in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply