بے نظیر بھٹو اور مترتضیٰ کے قتل میں زرداری کا ہاتھ: پرویز مشرف

اسلام آباد: سابق فوجی حکمراں پرویز مشرف نے اپنی پارٹی کے سوشل میڈیا صفحہ پر دھامکی خیز بیان جاری کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیرمین آصف علی زرداری کو براہ راست بے نظیر بھٹو اور مرتضیٰ بھٹو کے قتل میں ملوث بتایا۔ ان کے آفیشیل فیس بک پیج پر مشرف نے ایک ویڈیو ڈالی ہے جس میں انہوںنے صاف صاف کہا کہ بھٹو خاندان کے صفایہ کے ذمہ دار آصف علی زرداری ہے۔
مشرف نے کہا کہ وہ بھٹو زرداری کے تین بچوں سے ، بھٹو خاندان سے اور سندھ کے عوام سے براہ راست مخاطب ہونا چاہتے تھے۔انہوں نے کہا کہ دیکھنے کی بات یہ ہے کہ اس قتل سے سب سے زیادہ فائدہ کسے پہنچ رہا تھا۔میں چونکہ بر سر اقدار تھا اس لیے مجھے بہت کچھ کھونا پڑتا اور یہ قتل میری حکومت کو نہایت مشکل صورت حال سے دوچار کر دیتا۔لہٰذا صرف ایک ہی شخص تھا جسے بے نظیر کے قتل سے بہت کچھ حاصل ہو سکتا تھا۔ اور وہ شخص آصف علی زرداری تھا۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Musharraf accuses zardari of involvement in murders of murtaza benazir bhutto in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply