اگر ہندوستان نے گواہ نہ بھیجے تو 26/11کے مقدمہ میں تاریخیں ہی ملتی رہیں گی:پاکستان

لاہور : 26/11ممبئی حملوں کے مقدمہ میں گذشتہ تین بار سماعت ملتوی کر دیے جانے کی روشنی میں پاکستانی حکام نے انتباہ دیا ہے کہ اگر اب بھی ہندوستان نے بیانات ریکارڈ کرنے کے لیے گواہ نہ بھیجے تو چھ سال سے جاری اس مقدمہ میں مزید تاخیر ہو سکتی ہے۔ایک عدالتی اہلکار نے کہا کہ اس کیس کی سماعت پہلے ہی 6،13اور20اپریل کو ملتوی کی جاچکی ہے ۔انہوں نے کہا کہ لگاتار تین تاریخوںپر محض اس لیے سماعت ملتوی ہوئی ہے کیونکہ پاکستانی حکومت بیان ریکارڈ کرانے کے لیے ہندوستان سے گواہوں کے آنے کا انتظار کر رہی ہے۔پاکستان نے ہندستان سے کہا ہے کہ وہ تما 24گواہوں کو ممبئی حملوں کے مقدمہ کی سماعت کرنے والی انسداد دہشت گردی عدالت کے روبرو پیش ہو نے کے لیے پاکستان بھیجے۔استغاثہ کے مطابق عدالت نے اس مقدمہ میں جو گذشتہ چھ سال سے چل رہا ہے تمام پاکستانی گواہوں کے بیانات قلمبند کر لیے ہیں ۔ ایک وکیل استغاثہ نے کہا کہ اب گیند عدالت کے پالے میں ہے۔حکومت ہند کو تمام ہندوستانی گواہوں کو اپنے بیان ریکارڈ کرانے کے لیے پاکستان بھیجنا چاہیے تاکہ مقدمہ باقاعدہ آگے بڑھ سکے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Mumbai terror attack case to delay further if india doesnt send witnesses in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply