حافظ سعید نے رہا ہوتے ہی کشمیریوں کو آزادی دلانے کا اظہارعزم کیا

لاہور: ممبئی حملوں کے کلید ملزم اور کالعدم دہشت گرد تنظیم جماعت الدعویٰ کے سربراہ حافظ سعید نے خانہ نظر بندی سے رہائی پاتے ہی کہاکہ وہ کشمیر کاز کے لیے پورے پاکستان کو متحد کریں گے اور کشمیریوں کو آزادی حاصل کرنے کی کششوں میں مدد کریں گے۔
حافظ سعید ،جس کے سر پر امریکہ نے 10ملین ڈالر کا اعلان کیا ہے کسی اور معاملہ میں اسے قید نہ کرنے کے حکومت پاکستان کےفیصلے کے بعد سرزمین پاکستان پر آزاد فضا میں سانس لے رہا ہے۔
وہ اس سال جنوری سے خانہ نظر بند ہیں۔سعید نے رہائی کے بعد مبارکباد دینے کے لیے اپنی رہائش گاہ کے باہر جمع اپنے حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں کے حق میں انہیں آواز بلند کرنے سے روکنے کے لیے انہیں دس ماہ تک قید رکھا گیا۔
سعید نے کہا کہ انہوں نے اسی سال جنوری میں جیسے ہی کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کا مہینہ منانے کا اعلان کیا انہیں گرفتار کر لیا گیا۔

Title: mumbai attacks mastermind hafiz saeed walks free vows to fight for the kashmir cause | In Category: پاکستان  ( pakistan )

Leave a Reply