دہشت گردں کی فہرست سے اپنا نام حذف کرانے کے لیے حافظ سعید کی یو این او میں پٹیشن

اسلام آباد: ممبئی حملوں کے کلیدی ملزم اور جماعت الدعویٰ کے سرغنہحافظ سعید نے اقوام متحدہ میں ایک عرضی داخل کر کے استدعا کی ہے کہ اس کا نام دہشت گردوں کی فہرست سے نکال دیا جائے۔ حافظ سعید کو اقوام متحدہ نے نومبر 2008میں ممبئی حملوں کے بعد دسمبر 2008میں اقوام متحدہ سلامتی کونسل قراداد(یو این ایس سی آر) 1267کے تحت عالمی دہشت گرد قرار دے دیا تھا۔علاوہ ازیں امریکہ نے حافظ سعید کے سر پر ایک کروڑ ڈالر انعام کا اعلان کیا تھا۔
حافظ سعید کو جنوری مین خانہ نظر بند جکر دیا گیا تھا لیکن جمعہ کو حکومت پاکستان نے حافظ سعید کو کسی دوسرے معاملہ میں گرفتار کرنے کے بجائے رہا کر دیا۔رہائی پاتے ہی حافظ سعید نے پورے پاکستان عوام کو ”کشمیر کاز “ کے لیے متحد کرنے اور کشمیریوں کو آزادی دلانے میں مدد دینے کا اعلان کر دیا۔حافظ سعید کی رہائی پر ہندوستان کے علاوہ کئی دیگر ممالک خاص طور پر فرانس نے اظہار ناخوشی کیا تھا۔اور پاکستان کے اس اقدام کو پاکستان میں دہشت گردوںکو عام لوگوں میں شمار کرنے سے تعبیر کیا تھا۔

Title: mumbai attack mastermind hafiz saeed petitions un to remove his name from terror list | In Category: پاکستان  ( pakistan )

Leave a Reply