پاکستانی خارجہ سکریٹری تہمینہ جنجوعہ ممبئی حملے کیس میں عدالت میںپیش ہو گئیں

اسلام آباد: خارجہ سکریٹری تہمینہ جنجوعہ بدھ کو 26/11کے ممبئی حملے معاملہ کی سماعت کرنے والی اسلام آباد کی انسدا دہشت گردی عدالت میں پیش ہو گئیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ان کے ہمراہ وزارت خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل بھی جسٹس شاہ رخ ارجمند کی عدالت گئے۔انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) نے ہندوستانی گواہوں کے حوالے سے حکومت سے رپورٹ مانگی۔15نومبر کو جب آخری بار سماعت ہوئی تھی تو 27ہندوستانی گواہوں کے بیانات ریکارڈ نہ کرنے پر اے ٹی سی نے وفاقی تحقیقات ادارے (ای آئی ائے)سے سخت اظہار نارضگی کیا تھا۔
ایف آئی اے کے ڈائریکٹرنے عدالت کو مطلع کیا کہ وزارت داخلہ و خارجہ نے ممبئی حملوں کے حوالے سے دو کانفرنسیں کی تھیں۔ایف آئی اے افسران نے بھی اشارے دیے کہ جلد ہی اس معاملہ کو لجھا لیا جائے گا۔
جس پر اے ٹی سی نے خارجہ و داخلہ وزارتوں کے سکریٹریوں سے کہا کہ عدالت میں مذکورہ رپورٹ پیش کریں۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Mumbai attack case foreign secretary tehmina janjua appears before atc in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply