ہالینڈ میں توہین آمیز خاکوں کے مقابلہ کے خلاف پاکستان میں وسیع پیمانے پر احتجاج

اسلام آباد: ہالینڈ میں توہین آمیز خاکے مسابقہ کے مجوزہ انعقاد کے خلاف پورے پاکستان میں زبردست احتجاج کیا جا رہا ہے اور لاہور اور اسلام آباد میں مدرسے کے طلبا نے ہالینڈ کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کرنے کے مطالبہ میں مارچ نکالنا شروع کر دیا۔

توہین رسالت کے مرتکبین کو سزا دینے کے لیے تحریک لبیک پاکستان(ٹی ایل پی) نام کی ایک سیاسی پارٹی کے زیر اہتمام احتجاجی مارچ عمران خان کی قیادت والی پاکستان تحریک انصاف ا(پی ٹی آئی) کے لیے پہلی بڑی آزمائش ہے۔ گذشتہ سال اسی پارٹی نے اسی قسم کا احتجاج کر کے ایک ماہ تک اسلام آباد کو ساکت و جامد کیے رکھا تھا۔

ٹی ایل پی کے لیڈروں مٰں سے ایک پیر افضال قادری نے کہا کہ ہم جان قربان کر دیں گے یا گرفتار ہو جائیں گے۔لیکن اس وقت تک گھروں کو واپس نہیں جائیں گے جب تک کہ توہین آمیز خاکوں کا مقابلہ روک نہیں لیا جاتا یا ہالینڈ کے سفیر مو ملک بدر نہیں کر دیا جاتا۔

واضح ہو کہ اسلام دشمن ممبر پارلیمنٹ گیرت وائلڈرزنے،جو ہالینڈ کی دوسری سب سے بڑی پارٹی کے سربراہ ہیں اور جنہیںجون میںمنافرت پھیلانے کا مجرم قرار دیا گیا تھا،حضور ﷺ کی شان میں گستاخانہ خاکوں کا مقابلہ کرایا تھا اور نومبر تک ان خاکوں کو بھیج دینے کی تاکید کی تھی۔

10ہزار ڈالر کے اس مسابقہ میں اب تک200توہین آمیز خاکے گیرت کو موصول ہو چکے ہیں۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Muhammad cartoon contest in netherlands sparks pakistan protests in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply