جیل میں قید ایم کیو ایم لیڈر وسیم اختر اور ارشد ووہرہ نے مئیر و نائب مئیر کا حلف اٹھایا

کراچی: جیل کی سلاخوں کے پیچھے شب و روز گذار رہے متحدہ قومی تحریک(ایم کیو ایم) کے لیڈروسیم اختر اور ارشد ووہرہ نے بالترتیب مئیر اور نائب مئیر کے عہدوں کا حلف اٹھا لیا۔
انہیں جیل سے لاکر باغ قائد اعظم میں منعقد ایک تقریب میں حلف دلایا گیا۔ متحدہ زندہ باد، بھٹو زندہ باد اور عمران خان زندیہ باد کے نعرے کے ساتھ اپنی تقریر شروع کرتے ہوئے وسیم اختر نے پاکستان پیپلز پارٹی کے بلاول بھٹو اور آصف زرداری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اب وقت آن پہنچا ہے کہ ہم اپنے اختلافات بھول جائیں اور انہیں بالائے طاق رکھ کر کراچی کو 8سال بعد مئیر اور ڈپٹی مئیر، ایک چیرمین اور ایم نائب چیرمین ملنے کی لاج رکھنے نیز شہر کی بہتری اور بہبود کے لیے متحد ہو کر کام کریں۔
اختر نے ایم کیو ایم اور فاروق ستار کی حمایت کا بھی اعلان کیا اور کہا کہ ہم سب مل کر کراچی و سندھ کی ترقی کے لیے کام کریں گے۔کراچی کے نئے مئیر نے انہیں کامیاب بنانے میں کراچی کے شہریوں ، خود اپنی پارٹی کے اراکین اور انتخابات میں حصہ لینے والی جماعتوںپی پی پی، پی ایم ایل این، پاکستان تحر یک انصاف اور جماعت اسلامی کے کارکنوں کا شکریہ ادا کیا۔
اختر ملک کے پہلے شخص ہیں جنہوں نے جیل کے اندر رہتے ہوئے انتخاب جیتا ہے۔وہ 19جولائی سے ہی دہشت گردوں کے علاج معالجہ کے معاملہ میں جیل میں ہیں ۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Mqms jailed waseem akhtar takes oath as karachi mayor in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply