الطاف حسین نے امریکہ مقیم ایم کیو ایم کارکنوں سے پاکستانی فوج و آئی ایس آئی کے خلاف ہندوستان و اسرائیل سے مدد لینے کہا

کراچی: متحدہ قومی تحریک (ایم کیو ایم ) کے سربراہ الطاف حسین کے پاکستان مخالف بیانات سے کراچی مٰں پارٹی قیادت کااپنا پلہ جھاڑ لینے اور الطاف حسین کوغیر معینہ مدت کے لیے پارٹی امور سے بے دخل کر دینے کے فیصلے کے ایک روز بعد ہی الطاف حسین نے مبینہ طور پر امریکہ میں مقیم پارٹی کارکنوں کو تلقین کی کہ وہ اسرائیل ،ہندوستان ،
ایران اور افغانستان سے مدد چاہیں۔ سوشل میڈیا پر ایک نئی ویڈیو کلپ گردش کر رہی ہے جس میں الطاف حسین کو یہ کہتے ہوئے دکھایا گیا ہے کہ اگر امریکہ اور اسرائیل مدد کریں تو داعش، القاعدہ، طالبان اور انہیں پیدا کرنے والی آئی ایس آئی پاکستانی فوج کے نخلاف لڑنے کے لیے وہ خود پاکستان جائیں گے۔
ایم کیو ایم سربراہ نے ”ہندوؤں“ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ”اصل میںہم برصغیر کی تقسیم کی برطانوی سازش کو سمجھ نہ سکے اور اس کے شکار ہو گئے“ ۔ دریں اثنا ایم کیو ایم رہنما عامر خان نے امریکہ میں پارٹی کارکنوں سے پارٹی سربراہ الطاف حسین کے اس خطاب سے بھی کنارہ کر لیا ہے۔
کراچی پریس کلب میں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انہوںنے جس طرح فاروق ستار نے سا بقہ پاکستان مخالف بیان سے اظہار لا تعلقی کیا ہے اسی طرح پارٹی اس تازہ بیان سے بھی پلہ جھاڑتی ہے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Mqms amir khan distances party from newly surfaced controversial altaf speech in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply