ایم کیو ایم کے تمام فیصلے اب ہم کریں گے،پارٹی کو پاکستان سے ہی چلایا جائے گا:فاروق ستار

کراچی: متحدہ قومی تحریک (ایم کیو ایم) کے سینیئر لیڈر فاروق ستار نے بظاہر لندن سے پارٹی کو چلانے والے الطاف حسین کی قیادت کے حوالے سے پہلی بار کہا کہ ان کی پارٹی کو صرف اور صرف سر زمین پاکستان سے ہی چلایاجانا چاہئے۔
اور چونکہ پاکستان میں ہی اس کا اندراج ہے اس لیے اس کے تمام فیصلے بھی پاکستان کے اندر ہی کیے جانا چاہئیں۔منگل کے روز کراچی پریس کلب میں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے فارق ستار نے اس کا اعتراف کیاکہ بلا شبہ ایک سر دردی ہے۔ او الطاف حسین کا آئے روز نازیبا بیانات دے کرمعافی مانگنا ایسا مسئلہ ہے جس کا تصفیہ اب ہو ہی جانا چاہئے۔اور اب ایم کیو ایم کو پاکستان کے اندر سے ہی چلایا جانا چاہئے۔
الطاف حسین کی پاکستان کو دنیا کے لیے ناسور کہنے پر معافی کا حوالہ دیتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ اگر اس قسم کے بیانات وہ اعصابی تناؤ کے باعث دیتے ہیں تو پہلے ذہنی کشیدگی دور کرنے کی ضرورت ہے۔اور جب تک الطاف حسین رو بصحت نہیں ہو جاتے اور ان کا ذہنی تناؤ دور نہیں ہوجاتا پارٹی کے تمام معاملات و فیصلے پاکستان کے اندر ہی کیے جائیں گے کیونکہ اس قسم کے الزامات ایم کیو ایم کو کٹہرے میں کھڑا کر رہے ہیں۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Mqm should operate from pakistan alone farooq sattar in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply