ایم کیو ایم سینیٹ میں حزب اختلا ف کے قائد کے لیے پی ٹی آئی امیدوار اعظم سواتی کی حمایت کرے گا

کراچی :متحدہ قومی تحریک(یم کیوایم )پاکستان نے سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کے لیے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کے امیدوار اعظم سواتی کی حمایت کا اعلان کردیا۔
پی ٹی آئی کے دیگر رہنماٰں کے ساتھ میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے رہنما فیصل سبزواری نے کہا کہ بلا شبہ شیری رحمان لائق و فائق اور فعال شخصیت ہیں لیکن پی پی کی امیدوار ہونے کی وجہ سے انہیں ووٹ د ینا مناسب نہیں رہے گا۔کیونکہ پی پی پی نے دس برسوں میں صوبے کو تباہ کردیا،اور کراچی کو اس طرح نوچ ڈالا جیسے بھوکے گدھ کسی لاش کو نوچ ڈالتے ہیں۔
جس کے باعث سندھ کے عوام کی اکثریت پیپلز پارٹی سے نالاں ہے، ۔سندھ میں ایسی حکومت لانے کی کوشش کریں گے جو بدعنوان نہ ہو۔ ہم نے پی پی سے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے لئے سلیم مانڈوی والا کو ووٹ دینے سے معذرت کی تھی۔اس موقع پر پی ٹی آئی کے رہنما عمران اسماعیل نے کہا کہ سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کے لیےایم کیوایم سے درخواست کی ہے، پیپلزپارٹی کا راستہ روکنے کا مقصد چور بازاری کو روکنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر پی ٹی آئی کا ہوگا، تمام جماعتوں سے بات ہوئی ہے جبکہ سینیٹ اپوزیشن لیڈرکا امیدوارکون ہوگا کل باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔ قبل ازیں پاکستان تحریک انصاف کا وفد عمران اسماعیل کی قیادت میں ایم کیوایم بہادرآباد کا دورہ کیا۔پی ٹی آئی وفد عمران اسماعیل،اعظم سواتی،حلیم عادل شیخ پر مشتمل تھا۔
ایم کیوایم کے وفد نے جو عامرخان ،فیصل سبزواری،امین الحق پر متمل تھا پی ٹی آئی رہنماوں کا استقبال کیا ۔واضح رہے کہ اعظم سواتی کسی وقت میں پی ٹی آئی کے معتوب رہنماؤں میں سے ایک تھے اور ان کے خلاف تادیبی کارروائی کے لیے اظہار وجوہ نوٹس جاری کیا تھا ۔کیونکہ 2015میں جب ناظم اور نائب ناظم کے انتخابات میں ان کے بھتیجے شہریار خان سواتی کو مانسہرہ سے ناظم کا پی ٹی آئی نے ٹکٹ نہیں دیا تو وہ آزاد امیدوار کے طور پر کھڑے ہوگئے تھے اور اعظم سواتی نے ان کی حمایت کی اور پی ٹی آئی امیدوار ہار گیا تھا۔

Title: mqm p to support pti candidate for senate opposition leader | In Category: پاکستان  ( pakistan )

Leave a Reply