ایم کیو ایم پاکستان نے کل جماعتی کانفرنس میں دیگر پارٹیوں کومدعو کیا

کراچی:متحدہ قومی موومنٹ پاکستان(ایم کیو ایم پاکستان) نے آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کے لیے کئی پارٹیوں بشمول پاک سرزمین پارٹی(پی ایس پی) و ایم کیو ایم حقیقی کو باضابطہ طور پر دعوت دی ہے۔ ایم کیو ایم کی دعوت کو پاک سرزمین پارٹی نے قبول کر لیا ہے۔ایم کیو ایم پاکستان کے ڈپٹی کنوینرعامر خان پاک سرزمین پارٹی کے دفتر پاکستان ہاوس پہنچے تو انیس ایڈووکیٹ نے ان کا استقبال کیا۔ ملاقات کے بعد دونوں رہنماؤں نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ انیس ایڈووکیٹ نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہہم ایم کیو ایم پاکستان کے وفد کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان میں امن چاہتے ہیں اور ہر غدار وطن سے مکمل لا تعلقی کا اعلان کرتے ہیں۔
ایم کیو ایم پاکستان کے ڈپٹی کنوینر عامر خان نے بھی کہا کہ آل پارٹیز کانفرنس میں کرپشن کے خاتمے پر بات ہوگی۔ ہم چاہتے ہیں کہ کراچی شہر کی بہتری کے لیے بھی کوئی متفقہ لائحہ عمل سامنے لائیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم منفی سیاست نہیں کریں گے اور نہ کسی کو اس بات کی اجازت دیں گے۔ مہاجر قاتل اور مہاجر مقتول کی سیاست اب نہیں ہوگی۔ایم کوی ایم رہنما فیصل سبز واری اور عامر خان نے ایم کیو ایم حقیقی کے سربراہ آفاق احمد سے بھی ملاقات کی اور اعلان کیا کہ وہ بھی کل جماعتی اجلاس میں شرکت کریں گے۔اس سے قبل پی ایس پی نے جس کی گذشتہ سال تشکیل ہوئی ہے اور کئی سابق ایم کیو ایم لیڈروں پر مشتمل ہے اجلاس مٰن شرکت کے لیے اصولی طور پر راضی ہو گئی ہے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Mqm p reaches out to other parties ahead of apc in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News
Tags: ,

Leave a Reply