ایم کیو ایم پاکستان نے آل پارٹیز کانفرنس ملتوی کر دی

MQM-P postpones conference after no-show by national parties
اسلام آباد: متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم۔پی) نے ملک کی بڑی سیاسی پارٹیوں کی جانب سے آخری لمحات میں دعوت نامہ قبول کرنے سے انکار کیے جانے پر آج ہی ہونے والی کل جماعتی کانفرنس ملتوی کر دی۔اس ہفتہ کے اوائل میں ایم کیو ایم پی نے پاکستان کے استحکام، کرپشن کے قلع قمع اور بلدیاتی حکومتوں کو بااختیار بنانے کے خلاف سازشوں پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے آل پارٹیز کانفرنس کرنے کا فیصلہ کیا تھا ۔
اس کے لیے ایم کی ایم پی نے پاکستان تحریک انصاف، جماعت اسلامی ،عوامی نیشنل پارٹی،جمیعت علمائے اسلام فضل، آل پاکستان مسلم لیگ اور پاکستان پیپلز پارٹی کو اس کانفرنس میں شرکت کے لیے مدعو کیا تھا۔ لیکن جمعرات کی صبح کم و بیش تمام ہی پارٹیوں نے ایم کیو ایم پی کو مطلع کیا کہ وہ اس کانفرنس میں شرکت کرنے سے قاصر ہیں۔پریس کانفرنس خطاب کرتے ہوئے ایم کیو ایم پی کے سربراہ فاروق ستار نے کانفرنس کا بائیکاٹ کرنے کے تمام بڑی اوراہم پارٹیوں کے فیصلہ پر اظہار تاسف کیا۔