ایم کیو ایم کی خاتون ممبر اسمبلی ہیر سوہو نے پی پی پی میں شمولیت اختیار کر لی

کراچی: متحدہ قومی تحریک ۔پاکستان( ایم کیو ایم پی ) کی ممبر صوبائی اسمبلی ہیر سوہو نے منگل کے روز پاکستان پیپلز پارٹی(پی پی پی) میں شمولیت اختیار کر لی۔
سوہو نے دعویٰ کیا کہ ایم کیو ایم پی میں خواتین کی کوئی عزت نہیں ہے اور وہ بعد میں پریس کانفرنس کر کے بتائیں گی کہ پارٹی میں خواتین سے کیسا سلوک روا رکھا جاتا ہے۔سوہو نے یہ بھی کہا کہ انہوں نے ہفتہ کوسینیٹ الیکشن سے پہلے ہی اس وقت پی پی پی میں شمولیت اختیار کر لی تھی جب انہوں نے سندھ سی ایم ہاؤس میں ڈنر میں شرکت کی تھی۔
ہفتہ کے سینیٹ انتخابات کے دوران ایم کیو ایم پی کو اس وقت زبردست صدمہ ہوا تھا جب سندھ اسمبلی میں دوسری سبن سے بڑی پارٹی ہونے کے باوجود وہ صرف ایک ہی سیٹ جیت سکی۔ ایم کیو ایم پی سربراہ فاروق ستار نے پارٹی کے ممبران اسمبلی پر الزام لگایا تھا کہ انہوں نے پی پی پی کو اپنے ووٹ بیچے ہیں۔

Title: mqm p mpa heer soho says she has joined ppp | In Category: پاکستان  ( pakistan )

Leave a Reply