ایم کیو ایم (پی) کے نائب کنوینر ڈاکٹر نوشاد کا حیدر آباد(سندھ) میں دن دھاڑے قتل

اسلام آباد: متحدہ قومی تحریک پاکستان (ایم کیو ایم پی) کے ایک سیکٹر انچارج ڈاکٹر نوشاد کو حیدر آباد میں کچھ نامعلوم بندوق برداروں نے گولی مار کر ہلاک کر دیا۔
بتایا جاتا ہے کہ ایم کیوایم رہنما، جو مویشیوں کے ڈاکٹر تھے، اپنے بچوں کو اسکول چھوڑ کر گھر واپس آرہے تھے کہ ان کا تعاقب کر رہے مسلح بائیک سواروں نے حالی روڈ پر واقع ان کی رہائش گاہ کے قریب ان کی کار کو نشانہ بنا کر اندھا دھند فائرنگ کی ۔جس میں ڈاکٹ نوشاد کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔
علاقہ کے رہائشیوں نے ان کی لاش دیکھ کر پولس کو مطلع کیا ۔جس نے انکی لاش لیاقت یونیورسٹی ہاسپٹل منتقل کر دی۔ڈاکٹ نوشاد کے سینے میں تین اور چہرے پر ایک گولی لگی۔
ڈاکٹر نوشاد کو ایم کیو ایم پی کے نائب سربراہ ڈاکٹر خالد مقصود صدیقی کا معتمد خاص بتایا جاتا ہے۔وہ حیدرآباد میں بہت سرگرم تھا اور ایم کیو ایم پی کے ایک سیکٹر کے امور سنبھالتا تھا۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Mqm p activist dr naushad shot dead in hyderabad in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply