دیگر پارٹی لیڈروں کی طرح رکن قومی اسمبلی کنور نوید جمیل نے بھی الطاف حسین سے ناطہ توڑ لیا

اسلام آباد: متحدہ قومی تحریک (ایم کیو ایم ) کے کئی اہم اور بڑے رہنماؤں کی جانب سے پارٹی سربراہ الطاف حسین اور پارٹی کے لندن مقیم فیصلہ سازوں سے قطع تعلق کرنے کے اعلان کے چند روز بعد قومی اسمبلی کے رکن کنور نوید جمیل نے بھی پارٹی سربراہ سے ناطہ توڑنے کا اعلان کر دیا۔
کنور نوید نے ، جو ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن بھی ہیں، کہا کہ ان کا اب الطاف حسین یا لند ن دفتر سے کوئی واسطہ نہیں ہے اور اب وہ پاکستان اور کراچی میں سرگرم ایم کیو ایم کی ہی حمایت کریں گے۔جمیل اپریل2015کے عام انتخابات میں این اے246سے جیتے تھے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Mqm mna kanwar naveed breaks off ties with altaf hussain in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply