ایم کیو اے لیڈر و سابق ممبر صوبائی اسمبلی شعیب بخاری انتقال کر گئے

کراچی:متحدہ قومی تحریک (ایم کیو ایم) لیڈر اور سابق ایم پی اے ایڈوکیٹ شعیب بخاری کا طویل علالت کے بعد منگل کے روز کراچی میں انتقال ہو گیا۔ بخاری1992سے کئی بار اسمبلی کے لیے منتخب ہوئے ۔وہ ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے بھی رکن تھے۔
انہیں ان کی سیاسی زندگی کے دوران بارہا داخل زنداں کیا جاتا رہا۔ملک کے شمالی علاقوں میں ہلاکت خیز زلزلوں کے وقت بخاری نے ایم کیو ایم کی فلاحی تنظیم ”خدمت خلق فاؤنڈیشن“ کی سربراہی بھی کی۔
ایم کیو ایم لیڈر مصطفی عزیز آبادی نے ٹوئیٹ کر کے کہا کہ ایم کیو ایم کے بانی الطاف حسین نے بخاری کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Mqm leader shoaib bukhari passes away in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply