ایم کیو ایم کے بانی رکن سلیم شہزاد کراچی ہوائی اڈے پر گرفتار

کراچی: کراچی کے ایڈیشنل انسپکٹر جنرل مشتاق ماہر کے مطابق کالعدم متحدہ قومی تحریک (ایم کیو ایم) کے بانی رکن سلیم شہزاد کو کراچی ہوائی اڈے پر اترتے ہی گرفتار کر لیا گیا۔ملیر کے ایس ایس پی راو¿ انور کی تحویل میں شہزاد کو کسی نامعلوم مقام منتقل کر دیا گیا۔
سلیم شہزاد خود جلا وطنی ختم کر کے ایک برٹش پاسپورٹ پر کسی بین الاقوامی ایر لائنز سے صبح ساڑھے دس بجے براستہدوبئی کراچی پہنچے تھے جہاں ڈی ایس پی ہوائی اڈے نے انہیں گرفتار کر لیا ۔ امیگریشن حکام نے ان کا پاسپورٹ بھی ضبط کر لیا۔ کراچی پولس کے سربراہ مشتاق مہر نے ان کی گرفتاری کی تصدیق کردی۔
جیو نیوز کے مطابق دوبئی سے روانگی کے وقت انہوں نے بتایا تھا کہ وہ کراچی پہنچنے کے بعد کنبہ کے افراد اور رفقاءسے تبادلہ خیال کر کے آئندہ کے سیاسی لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Mqm leader saleem shahzad arrested at karachi airport in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply