مصطفےٰ کمال نے ایم کیو ایم لیڈر ڈاکٹر صغیر کو نئی سیاسی پارٹی میں شامل کر لیا

کراچی:کسی دور میں مہاجر قومی تحریک (ایم کیو ایم) کے سربراہ الطاف حسین کے منظور نظر کہے جانے والے کراچی کے سابق مئیر مصطفےٰ کمال پاشا ایم کیو ایم کے ایک بڑے رہنما ڈاکٹر صغیر احمد کو اپنی نئی سیاسی پارٹی میں شامل کر لیا۔
کمال اور قائم خانی کی موجودگی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر صغیر نے کہا کہ ”میں مصطفےٰ کمال اور انیس قائم خانی کے ساتھ ہوں اور ان کی تشکیل کردہ نئی پارٹی میں شامل ہورہا ہوں۔ وہ پاکستان کی ترقی میں تعاون دینے کے لیے مثبت کردار ادا کریں گے۔
اس موقع پر ڈاکٹر صغیر نے صوبائی اسمبلی سیٹ سے بھی ، جو انہوں نے ایم کیو ایم کے ٹکٹ پر جیتی تھی، اپنے ووٹروں سے معذرت چاہتے ہوئے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا۔ڈاکٹر صغیر گذشتہ28سال سے ایم کیو ایم سے وابستہ تھے اور پی ایس 117-سے صوبائی اسمبلی کے لیے منتخب ہوئے تھے۔وہ ریاسٹی وزیر ماحولیات اور وزیر صحت بھی رہ چکے ہیں۔
انہوں نے اپنے ووٹروں اور حامیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ان پر جس اعتماد کا اظہار کیا اس کے لیے وہ ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ لیکن کیا کریں وہ اپنے ووٹروں کی خدمات کرنے سے قاصر ہیں کیونکہ وہ کسی اور کی غلامی کر رہے ہیں۔ انہوںنے کہا ان کے لیے یہ ممکن نہیں کہ وہ اپنے ضمیر کو دبادیں۔ اور میں کمال اور قائم خانی کو سلام کرتا ہوں کہ انہوں نے سچائی کی راستہ اختیار کیا۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Mqm leader dr sagheer joins mustafa kamals new party in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply