ایم کیو ایم بانی الطاف حسین لندن میں گرفتار

لندن: مہاجر قومی تحریک (ایم کیو ایم) کے بانی و قائد الطاف حسین کو منگل کے روز لندن میں گرفتار کر لیا گیا۔

لندن میٹر پولس نے الطاف حسین کا نام لیے بغیر اعلان کیا کہ ”آج 11جون بروز منگل ایک شخص کومتحدہ قومی تحریک (ایم کیو ایم) سے وابستہ ایک شخص کو اس کی کئی تقریروں کی تحقیقا ت کرنے کے لیے گرفتار کر لیا گیا۔

میٹروپولس نے یہ بھی بتایا کہ گرفتار شخص کی عمر60سال کے آس پاس ہے۔ اور اسے شمال مغرب میں واقع اس کے مکان سے گرفتار کیا گیا ہے۔

ان کی گرفتاری سنگین نوعیت کے جرائم کے قانون مجریہ2007 کی دفعہ 44کے تحت دانستہ یا نا دانستگی میں جرائم پر اکسانے یا معاونت کرنے کے الزام میں گرفتار کیاگیا۔

واضح ر ہے کہ تحقیقات کرنے والے اہلکاروں نے و مختلف مقامات پر چھاپے مارے ان میں سے ایک ٹیم نے شمال مغربی لندن میں دیے گئے پتہ پر تلاشی لی اورچھ تفتیش کاروں پر مشتمل ایک دوسری ٹیم نے شمال مغربی لندن میں ایک علیحدہ کمرشل پتہ کی تلاشی لی ۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Mqm founder altaf hussain arrested in london over 2016 hate speech in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.